3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:20
پیرس ماسٹرزٹینس:اعصام الحق اعزاز کے دفاع سے دومیچ دور
اے آر وائی - پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی پیرس ماسٹرز اعزاز کے دفاع سے صرف دو میچز کی دوری پر پہنچ گئے ہیں۔ اعصام الحق اور جولین روجرز نے سیکنڈ سیڈ جوڑی کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل اعصام الحق نے گذشتہ سال بھارت کے روہن بوپنا کے ساتھ جیتاتھا۔ اس مرتبہ اعصام الحق کے پارٹنر ہالینڈ کے جولین روجرز ہیں۔ کوارٹر فائنل میں اعصام اور روجرز نے سیکنڈ سیڈ پیئر میکس میرنائی اور ڈینیئل نیسٹر کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔
پاک،ڈچ پیئر نے پہلا سیٹ چھ تین اور دوسرا چھ چار کے اسکور سے جیتا۔ سیمی فائنل میں اعصام اور روجرز کا مقابلہ کروشیا کے مارین سیلچ اور اسپین کے مارسیلو میلو سے ہوگا۔