تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:41

پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

اے آر وائی - پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں جنکووچ،جائلز سیمون، ڈیوڈ فیرر اورمائیکل لورڈا کی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔



پیرس ماسٹرز ٹینس میں پولینڈ کے غیر معروف جیزی جنکووچ کی حیران کن فتوحات کاسلسلہ برقرار ہے۔ کوارٹر فائنل میں جیزی کے حریف سربیا کے یانکوتپ سراوچ تیسرے سیٹ میں انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ اس وقت جیزی کو چھ تین، ایک چھ اور چار ایک سے برتری حاصل تھی اور جیت کیلئے صرف دو گیمز میں کامیابی درکار تھی۔



سیمی فائنل میں جیزی کا مقابلہ فرانس کے جائلز سیمون سے ہوگا۔جائلز سیمون نے پانچویں سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ کو چھ چار اور چھ چار سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے لوکل فیورٹ جو ولفریڈ سونگا کی چھ دو اور سات پانچ کی جیت کیساتھ چھٹی کردی۔ فرانس ہی کی ان سیڈڈ مائیکل لورڈا امریکی سام کیوری کو سات چھ اور چھ تین سے ہراکر فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.