4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:34
پیرس ماسٹرزٹینس:اعصام اورجولین راجرزفائنل میں
اے آر وائی - پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر پیرس ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں فاتح جوڑی نے کروشیا کے مارین سلیچ اور برازیل کے مارسیلو میلو کو شکست دی۔
پیرس میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر کا سامنا مارین سلیچ اور مارسیلو میلو سے تھا۔ کروشین اور برازیلی جوڑی نے پہلا سیٹ پاک ڈچ جوڑی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے صفر چھ سے جیتا۔ لیکن اعصام اور راجر نے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔
تیسرے اور فائنل سیٹ میں دونوں جوڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا، اس سیٹ میں اعصام اور راجر نے گیارہ نو سے فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔