تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:20

چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم کا دفاع مضبوط بنانے کی کوشش ہے، احمد عالم

جیو نیوز - لاہور … پاکستان ہاکی ٹیم کے کول کیپنگ کوچ احمد عالم نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم کے دفاع کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان احمد عالم نے کہا کہ روزانہ معمول کی ٹریننگ سے ایک گھنٹہ قبل ہی گول کیپرز کی تربیت کا آغاز کر دیا جاتا ہے، پاکستان ٹیم کا گول کیپنگ کا شعبہ کمزور ہے لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کے گول کیپرز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دکھائی دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم کے دفاع کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.