3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:16
ایشین کبڈی چیمپئن شپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی
جیو نیوز - لاہور … دوسری ایشیاء کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی، جبکہ ایران نے سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑی مکمل طور پر چھائے رہے کسی موقع پر بھی حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور 32 کے مقابلے میں 10 پوائنٹس کے ساتھ میزبان ٹیم کے حق میں رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، افغانی پلیئرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقابلہ 33 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے جیت لیا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں ایران نے سری لنکا کو باآسانی 14 کے مقابلے میں 66 پوائنٹس سے ہرا دیا۔