3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:36
اے ٹی پی ماسٹرز ٹورنامنٹ: اعصام الحق اور جولین روزے فائنل میں
جیو نیوز - پیرس … اعصام الحق اور جولین روزے کی جوڑی اے ٹی پی ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ فرانس کے شہر پیرس میں کھیلے جانے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور جولین روزے کی جوڑی نے سیکنڈ سیڈ پیئر کروشیا کے مارن کلک اور برازیل کے مارسیلو میلو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ اعصام اور روزے کی کامیابی کا اسکور 0-6، 6-4 اور 11-9 رہا۔