تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:43

حفیظ کوٹی ٹوئنٹی کی قیادت سےہٹانےکونہیں کہا،واٹمور

اے آر وائی - قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے بھارتی اخبار کے انٹرویوکی تردید کی ہے۔جس میں مبینہ طور پر واٹمور نے محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے برطرف کرنے کامطالبہ کیاہے۔



کوچ ڈیو واٹمور نے انٹرویو کی انگلینڈ سے پی سی بی کو وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے پاکستان میں کسی بھارتی اخبار کو انٹرویو نہیں دیا۔واٹمور کا کہنا ہے کہ انہوں نے محمدحفیظ کو ہٹانے کی بات کبھی نہیں کی اور نہ ہی اپنی رپورٹ میں اس بارے میں کچھ لکھاہے۔



وہ ان دنوں انگلینڈ میں ہیں اور آسٹریلیا میں چھٹیاں منانے کے بعد نومبر کے وسط تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے کوچ نے کہاکہ پاکستان واپسی پر وہ کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ بھارت کے دورے کی تیاری شروع کریں گے اور اس قسم کی باتوں سے بھارت کے دورے کے وقت ٹیم کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.