4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:15
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا سری لنکا کو251 رنز کا ہدف
اے آر وائی - نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کو جیت کیلئے دو سو اکیاون رنز کا ہدف دیا ہے۔
پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مقررہ اوورز میں کیوی ٹیم چھ وکٹوں پر دو سو پچاس رنز بناسکی۔ راس ٹیلر نے باہتر ،بریڈلے واٹلنگ پچپن اور روب نکول چھیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاستھ مالنگا نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کولاسیکرا، ہیرتھ، پریرا اور میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔