تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:25

اعصام اور جولین راجرز کی جوڑی کو فائنل میں شکست

اے آر وائی - پیرس ماسٹرز ڈبلز ایونٹ کےفائنل میں اعصام الحق اور جولین راجرز کی جوڑی کو روہن بوپننا اور مہیش بھوپاتی کی انڈین سائیڈ نے اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔



فرانس کے دارلحکومت پیرس میں اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کا مقابلہ انڈین سائیڈ سے ہوا۔ پہلے سیٹ میں مقابلہ کانٹے کارہا اور فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا جس میں مہیش بھوپاتی اور روہن بوپننا کی انڈین ٹیم نے سات چھ سے فتح حاصل کی۔



دوسرے سیٹ میں بھی اعصام اور جولین راجرز کی ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور چھ تین اسکور کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سال پیرس ماسٹرز کا ڈبلز ایونٹ اعصام الحق نے سابق پارٹنر بھارت کے روہن بوپننا کیساتھ جیتا تھا۔ اب وہ بطور حریف اعصام الحق سے مدمقابل ہوئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.