4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:33
ڈسپلن کی خلاف ورزی، محمد عرفان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
اے آر وائی - پاکستان ہاکی ٹیم کی انتظامیہ نے فل بیک محمد عرفان کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تربیتی کیمپ سے نکالتے ہوئے ان پر چیمپیئنز ٹرافی اور ایشین چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔