تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:11

پاکستان آرمی الیون نے برٹش آرمی الیون کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

جیو نیوز - راول پنڈی…پہلے نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان آرمی الیون نے برٹش آرمی الیون کو 9 وکٹ سے شکست دے دی ۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں برطانوی ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی، پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 85 رنز ہی بناسکی۔ صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے شفیق الرحمان، شعیب اشرف اور نصر اقبال نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں پاکستان آرمی نے 86 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کی جانب سے میر اعظم خان نے 40 رنز بنائے، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.