تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:35

کیرولائن ووزنیاکی ٹورنامنٹ آف چیمپئنز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جیو نیوز - پیرس … ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی کیرولائن ووزنیاکی ٹورنامنٹ آف چیمپئنز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، پیرس ماسٹرز کے فائنل میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی کا مقابلہ تھا مقامی کھلاڑی سویٹانا پیرونکووا سے، ٹاپ سیڈ نے حریف کھلاڑی کو با آسانی 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں انکا مقابلہ روس کی نادیا پیٹرووا سے ہوگا جنہوں نے کوارٹر فائنل میں اٹلی کی روبیرٹا ونچی کو 3 سیٹس میں شکست دی۔ دوسری جانب پولش کوالیفائر جرزی جینوووچ اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر آج پیرس ماسٹرز کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ سیمی فائنل میں پولش کھلاڑی نے فرانس کے جائلز سموں کو 6-4 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.