4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:13
سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
اے آر وائی - رواں ماہ سے ملائیشیا میں شروع ہونے والے سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جائیگا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہاکی کلب آف پاکستان میں جاری ہے۔ کیمپ میں اٹھائیس کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ٹرائلز کے بعد حتمی اسکواڈ کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کریگی۔
سلطان جوہر ہاکی کپ میں چھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونگے۔ گیارہ نومبر کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔ بارہ نومبر کو آسٹریلیا،روایتی حریف بھارت سے ٹکراؤ چودہ نومبر کو شیڈول ہے۔ میزبان ملائیشیا سے پندرہ اور جرمنی سے مقابلہ سترہ نومبر کوہوگا۔