4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:51
محمد عرفان کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فارغ کیا گیا،اختر رسول چوہدری
جیو نیوز - لاہور …پاکستان ہاکی فیڈیریشن کے منیجر اختررسول چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک محمد عرفان کو چمپئنز ٹرافی اور ایشین چمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیئے لگائے گئے کیمپ سے فارغ کر دیا گیا ہے، ان کو فارغ کئے جانے وجہ بیان کرتے ہو یئے کہاکہ محمد عرفان چھٹی لیکر گئے لیکن وقت پر واپس نہیں آئے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاسکتی۔