تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:33

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل ٹینس کا آج سے لندن میں آغاز

اے آر وائی - ٹینس سیزن کا اختتامی ایونٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل آج سے لندن میں شروع ہورہاہے۔ پاکستان کے اعصام الحق بھی ڈچ پارٹنر جولین روجرز کیساتھ شریک ہیں۔پیرس ماسٹرز ٹائٹل اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے جیت لیا۔



اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل میں سیزن کے آٹھ بہترین سنگلز پلیئر اور ڈبلز پیئرز شرکت کرتے ہیں۔جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیاجاتاہے۔ ہر گروپ سے دو،دو پلیئرز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتے ہیں۔ اعصام الحق پیرس ماسٹرز ٹائٹل کے اعزاز میں تو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن انہوں نے دوسری بار اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل میں کوالیفائی کرلیا۔



اعصام الحق ایونٹ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔اعصام اور جولین روجرز گروپ اے میں شامل ہیں اور اپنا پہلا میچ منگل کو لینڈر پیس اور راڈک اسٹپنک کیخلاف کھیلیں گے۔ سنگلز گروپ اے میں نوواک ڈیوکووچ،اینڈی مرے،جو ولفریڈ سونگااورٹوماس برڈیچ شامل ہیں۔



گروپ بی روجر فیڈرر،ڈیوڈ فیرر،یوان ڈیل پوٹرو اور یانکو تپ سراوچ پر مبنی ہے۔ ڈیوکووچ ، فیڈرر کی جگہ عالمی نمبرایک پوزیشن حاصل کر چکے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ہارجیت سے قطع نظر سیزن کا اختتام نمبر ون کی حیثیت سے ہی کریں گے۔



راجر فیڈرر ٹائٹل جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ ڈیوکووچ آج پہلا میچ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کیخلاف کھیل رہے ہیں۔ برطانیہ کے اینڈی مرے چیک ٹوماس برڈیچ کا سامناکریں گے۔دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا عزم ظاہر کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.