تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:45

بھارتی عوام سے پرجوش استقبال کی توقع ہے،مصباح الحق

اے آر وائی - پاکستان ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھارت کے مختصر دورے کو کرکٹ کیلئے خوش آئند قرار دیاہے اور بھارتی عوام کی جانب سے پرجوش استقبال کی توقع ظاہر کی ہے۔



بھارتی گورنمنٹ کی منظوری اور باقاعدہ شیڈول کے اعلان کے بعد دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کیلئے پاکستان ٹیم کادورہ یقینی ہوگیا ہے۔مصباح الحق کے مطابق بعض انتہاپسند عوام کی جانب سے مخالفانہ بیانات کے باوجود سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں ہم بھارت خیر سگالی سفیر بن کر جائیں گے اور توقع ہے کہ کرکٹ سے پڑوسی ممالک کے تعلقات میں بھی بہتری آئیگی۔



مصباح الحق نے آئی سی سی کی جانب سے نائٹ ٹیسٹ میچز کی اجازت دینے کے فیصلے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹیسٹ سے قبل فرسٹ کلاس میچز میں اسکے تجربات کرلینے چاہئے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی تقرری کا پی سی بی کا فیصلہ درست ہے۔پروفیشنل کوچ کے تقرر سے ٹیم کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.