5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:54
دوسراون ڈے:سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو14رنز سے ہرادیا
اے آر وائی - سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت چودہ رنز سے ہرادیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹی ٹوئنٹی اور پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگئے تھے۔ پالی کیلے میں دوسرے ون ڈے کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسوپچاس رنز بنائے۔کپتان راس ٹیلرنے باہتر،واٹلنگ نے پچپن اور روب نکول نے چھیالیس رنز بنائے۔جیمز فرینکلن پینتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے دو وکٹیں لیں۔
جوابی اننگز میں سری لنکا نے بائیس اعشاریہ پانچ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرایک سو اٹھارہ رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث مزید کھیل نہ ہوسکا۔ سری لنکا ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت چودہ رنز سے کامیاب قرار پایا۔