تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:35

اسپاٹ فکسنگ کیس:آصف کی اپیل کی سماعت5سے7فروری ہوگی

اے آر وائی - کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی پابندی کے خلاف محمد آصف کی اپیل کی سماعت پانچ، چھ اور سات فروری کو کرے گی ۔



آئی سی سی نے اسهپاٹ فکسنگ کیس میں محمد آصف پر سات سال کی پابندی عائد کی تھی، جس کے خلاف انھوں نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی۔ سماعت اگلے سال پهانچ، چھ اور سات فروری کو ہوگی۔



اپیل میں آصف نے موقف اختیار کیا تھا کہ انھیں آئی سی سی نے جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی سزا سنادی تھی۔ آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سابق کپتان سلمان بٹ کو دس سال اور فاسٹ بولر محمد عامر کو پانچ سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.