5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:45
پاک بھارت سیریز: پی سی بی کا اظہر محمود سے رابطہ
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز میں سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کررہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف اور کوچ ڈیو واٹمور نے اظہر محمود سے انگلینڈ میں رابطہ کیا ہے اور ان سے بھارت کے خلاف سیریز کے لیے دستیابی کے بارے میں دریافت کیا ہے۔
سینتیس سالہ اظہر محمود نے عالمی کپ دوہزار سات میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی تھی لیکن وہ انڈین پریمیئر لیگ، کاؤنٹی کرکٹ اور چیمپنز لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے کھیلنے سے اظہر محمود کو انگلش کاؤنٹی اور آئی پی ایل میں نقصان ہوسکتا ہے۔