6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:27
محمد عرفان کو سزا،سابق ہاکی کھلاڑیوں کی شدید تنقید
اے آر وائی - پاکستان ہاکی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی محمد عرفان کو قومی ہاکی ٹیم سے نکالنے پر سابق اولمپیئنز نے ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے محمد عرفان کو ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی پر ورلڈ چیمپیئنز ٹرافی اور ایشین چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم سے فارغ کر دیا تھا۔ اولمپیئن نوید عالم کہتے ہیں کہ پانچ سال میں ایک ڈیفنڈر تیار کیا جاتا ہے اور اسے ٹیم سے ایک منٹ میں نکال دیا گیا۔
سابق کپتان محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ محمد عرفان سمیت دو اور کھلاڑی وقت پر تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہیں کر سکےتھے لیکن کارروائی صرف عرفان کے خلاف کی گئی، مینجمنٹ ہاکی ٹیم کو پسند اور ناپسند کی بنیاد پر چلا رہی ہے۔