تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:26

اسنوکر: پاکستان کے محمد آصف کامیاب،اسجد اقبال کو شکست

اے آر وائی - پاکستان کے محمد آصف نے دبئی انٹرنیشنل اوپن اسنوکر چیمپئین شپ کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ اسجد اقبال کو ایران کے عامر سرکوش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی میں جاری انٹرنیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے راونڈ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے ہانگ کانگ کے اینڈی لی کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے زیر کیا۔



دوسرے میچ میں پاکستان کیوئسٹ ٹیم میں شامل اسجد اقبال کو ایران کے عامر سرکوش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے زیر کیا۔ پاکستانی کھلاڑی نے پانچویں فریم میں سینچری بریک بھی کھیلا لیکن وہ میچ جیتنے میں ناکام رہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.