تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:37

باکسنگ: ولادیمیر کلچکو اور ماریوض واچ ہفتے کو آمنے سامنے

اے آر وائی - ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں جرمنی کے ولادیمیر کلچکو اور پولینڈ کے ماریوض واچ کے درمیان مقابلہ ہفتے کو ہمبرگ میں ہوگا۔ جرمنی کے ولادیمیر کلچکو ہفتے کو ہونے والی فائٹ میں ڈبیلو بی اے ، آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او کی بیلٹ کا دفاع کریں گے۔ کلچکو تینوں بیلٹ جیتنے کے بعد تیسری مرتبہ ان ٹائٹل کا دفاع کر رہے ہیں۔



کلچکو کا کہنا ہے کہ فتح اپنے پرانے ٹرینر مینی اسٹیورڈ کے نام کریں گے۔ مینی اسٹیورڈ کینسر کے سبب چوبیس اکتوبر کو اپنے ہوم ٹاون میں انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے نو سال کلچکو کی کوچنگ کی۔ جرمن ہوی ویٹ باکسر کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.