6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:8
پاکستانی جونئیر ہاکی ٹیم کی ملائشیا روانگی
اے آر وائی - دوسرا سلطان جوہر جونئیر ہاکی کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم آج رات ملایشیا روانہ ہورہی ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہونے والے جونئیر ہاکی کپ میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک ملائیشیا،نیوزی لینڈ،پاکستان،بھارت،آسٹریلیا اور جرمنی شامل ہے۔ گول کیپر مظہر عباس کو پاکستانی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ رانا مجاہد علی ہیڈ کوچ اور مینجر کے فرائض انجام دینگے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ گیارہ نومبر کو نیوزی لینڈ سے کھیلےگا، بارہ نومبر کو آسٹریلیا اور چودہ نومبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ میزبان ٹیم ملائیشیا سے پندرہ نومبر اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ جرمنی سے شیڈول ہے۔