6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:35
پاکستانی ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت پہنچے گی،ذکاء اشرف
اے آر وائی - چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق بائیس دسمبر کو بھارت پہنچے گی۔ بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ بھارت کے پانچ مختلف شہروں میں انڈو پاک سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کی ٹیم رواں ماہ بھارت جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم کے سربراہ بال ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت کی سرزمین پر نہیں کھیلنے دینگے۔