6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:36
سچن ٹنڈولکر کو آرڈر آف آسٹریلیا کا ایوارڈ دیا گیا
اے آر وائی - بھارت کے لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو آرڈر آف آسٹریلیا کا ایوارڈ مل گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ پہلے ایشیائی کھلاڑی ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم جولیا گیراڈ نے بھارت کے دورے پر ٹنڈولکر کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔
ٹنڈولکر یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل یہ ایوارڈ دو ہزار نو میں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو اور انیس سو پچاسی میں ویسٹ انڈیز ہی کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ کو دیا گیا تھا۔ ٹنڈولکر ایشیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنھیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ ملنے پر ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم جولیا گیراڈ کا شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں ٹنڈولکر نے سر ڈان بریڈمین سے ملاقات بھی کی۔