تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:56

تیسرا ون ڈے: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرادیا

اے آر وائی - سری لنکا نے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پالی کیلے میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔



نیوزی لینڈ نے تینتیس اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو اٹھاسی رنز بنائےتھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔ جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کے تحت سری لنکا کو تینتیس اوورز میں ایک سو ستانوے رنز کاہدف دیا گیا۔



میزبان ٹیم نے تلکارتنے دلشان کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت گیارہ گیندوں پہلے تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ دلشان نے ایک سو دو رنز بنائے جبکہ اینجلو میتھیوز نے بھی چوون رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.