تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:25

اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل: راجر فیڈرر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

اے آر وائی - اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے چالیس واں میچ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈیوڈ فیرر نے یوان ڈیل پوٹرو کو زیر کرلیا۔ لندن میں جاری ٹینس سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں راجر فیڈرر نے سربیا کے یانکو تپ سراوچ کو چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا ۔ یہ ایونٹ میں فیڈرر کی چالیس ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے ساتھ سوئس اسٹار نے ایوان لینڈل کی انتالیس فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔



فیڈرر گیارہویں مرتبہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل میں شرکت کررہے ہیں اور ریکارڈ چھ بار ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو کے خلاف چھ تین،تین چھ اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.