تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:12

بھارت میں پاکستان کو سیریز جیتنے کیلئے ذہنی طور پر مضبوط ہونا پڑیگا، وسیم اکرم

جیو نیوز - دبئی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے دور جدید کے کسی کوالی فائیڈ کوچ کا انتخاب کرنا چاہیے، اگلے ماہ ہونے والی پاک بھارت سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا پڑے گا۔دبئی میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کا بیٹنگ کوچ کیلئے درخواست دینا اچھا ہے، لیکن انہیں کوچنگ کے جدید طریقوں سے ہم آہنگی حاصل کرنا ہوگی۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.