تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:12

پاک بھارت کرکٹ بحالی سے دونوں ملک قریب آئینگے ،عمران خان

جیو نیوز - نئی دہلی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی سے دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں گے۔بھارتی شہر گڑ گاوٴں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر میں ہونے والی سیریز سے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے میں مدد ملے گی۔ دونوں ممالک کے عوام بھی امن کے خواہشمند ہیں۔پاکستان اور بھارت کے عوام بھی دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، اس سیریز سے لوگوں کے درمیان روابط بڑھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.