تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:59

ٹیسٹ کرکٹرعدنان اکمل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اے آر وائی - معروف ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کی سہرا بندی کی تقریب سادہ مگر پر وقار ماحول میں ہوئی جس میں انکے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔



لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں عدنان اکمل والدین ،بہنوں بھائیوں اور بھابھیوں کے ہمراہ آئے جہاں بینڈ کی دھنیں بجا کر دلہا کا استقبال کیا گیا تقریب میں سہرا بندی کی رسمیں ادا کی گئیں عدنان اکمل کو بھابھیوں نے سرمہ لگایا اور عدنان نے انہیں سونے کی انگوٹھیاں جبکہ بہن کو سونے کا ہار تحفے میں دیا بارات کی روانگی کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.