8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:10
بنگلہ دیش سے سیریز میں تمام میچز جیتنا چاہتے ہیں،ڈیرن سیمی
اے آر وائی - ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہناہے کہ وہ بنگلہ دیش کے دورے میں ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تمام میچز جیتنا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ منگل کوڈھاکا میں شروع ہوگا۔
کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کرس گیل اور چندرپال کی واپسی سے ویسٹ انڈین ٹیم کی قوت اور اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فتح سے کیریبیئن عوام ٹیم سے وابستہ توقعات میں اضافہ ہواہے۔ بنگلہ دیش ہوم گراؤنڈ پر کمزور ٹیم نہیں ہے۔ لیکن ہم اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے اور تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔