تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:20

دبئی انٹرنیشنل اسنوکر: اسجد اقبال اور محمد آصف کوارٹر فائنل

اے آر وائی - پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد آصف نے دبئی انٹرنیشنل اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی میں جاری انٹرنیشنل اسنوکر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے اسجد اقبال نے قطر کے محمد بخشیشا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ فریم میں شکست دے دی۔



اسجد نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا اور ابتدائی چاروں فریم جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے میچ میں محمد آصف نے متحدہ عرب امارت کے محمد شہاب کو دو کے مقابلے میں چار فریم سے مات دی۔ کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال کا مقابلہ ہانگ کانگ کے اینڈی لی سے ہوگا جبکہ محمد آصف شام کے عمر الکھوجہ کا سامنا کریں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.