8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:29
اظہر الدین پر تاحیات پابندی غیر قانونی ہے: ہائی کورٹ
اے آر وائی - آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سابق بھارت کپتان محمد اظہر الدین پر عائد تاحیات پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔ محمد اظہر الدین پر سن دوہزار میں سی بی آئی کی میچ فکسنگ پر کی جانے والی تحقیقات کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی۔
اظہر الدین نے جو اب بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ اس پابندی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔ آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پابندی غیر قانونی ہے اور قابل ثبوت نہیں ہے۔ اظہر الدین نے بھارت کی جانب سے ننانوے ٹیسٹ کھیلے اور اس پابندی کی وجہ سے وہ اپنے سو ٹیسٹ مکمل نہ کرسکے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق وہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں جانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔