8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:9
پاکستان کی ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں شرکت خطرے میں
اے آر وائی - ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کیوئسٹ ٹیم کی شرکت مشکل میں پڑ گئی ہے۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث قومی کھلاڑی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے سربراہ عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ چوبیس نومبرسے بلغاریہ کے شہر سوفیا میں شروع ہورہی ہے۔ لیکن فنڈز کی کمی پاکستانی کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم کرسکتی ہے۔
عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے سات لاکھ روپے گرانٹ کی درخواست کی گئی تھی لیکن خاطر خواہ جواب نہیں مل سکا۔ اپنی مدد آپ کے تحت ویزہ فیس اور تیاری کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں لیکن ٹیم کو قلیل رقم میں بلغاریہ بھیجنا آسان نہیں ہے ۔