8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:19
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
اے آر وائی - آسٹریلیااور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے برسبین میں شروع ہورہاہے۔ سیریز میں شکست جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن سے محروم کر سکتی ہے ۔
ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ایڈ کووان آسٹریلوی اننگز کا آغاز کریں گے ۔ ون ڈائون پوزیشن پر روب کیوری ڈیبیو کررہے ہیں۔اس طرح آسٹریلیاکے پہلے تین بیٹسمین لیفٹ ہینڈر ہیں۔ بولنگ میں پیٹر سڈلز اور جیمز پٹینسن کی پوزیشن کنفرم ہے،ہلفن ہاس اورمچل اسٹارک میں سے کوئی ایک بولر فائنل الیون میں جگہ حاصل کرسکے گا۔
جنوبی افریقہ کی وہی ٹیم برقرار رہے گی جس نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ جیت کر سیریز اور رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن اپنے نام کی تھی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نصف صدی کے بعد برسبین میں ٹیسٹ کھیل رہی ہے ۔