تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:1

سیف گیمز کیلئے پی ایس بی کے تربیتی کیمپوں کا آغاز

اے آر وائی - نئی دہلی میں ہونے والی بارہویں سیف گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تربیتی کمیپوں کا آغاز کردیا ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارہویں ساوٴتھ ایشین گیمز اگلے سال مارچ میں ہوں گے جس کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے آٹھ مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپوں کا آغاز کر دیا ہے۔



اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق بیڈمنٹن، باسکٹ بال، جوڈو ، کبڈی، کراٹے اور ریسلنگ کے تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہیں گے جبکہ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا ٹیبل ٹینس تربیتی کیمپ کوچنگ سینٹر کوئٹہ میں شروع ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.