تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:21

دبئی انٹرنیشنل اسنوکر:محمدآصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اے آر وائی - پاکستان کے نمبر ایک کیوسٹ محمد آصف نے دبئی انٹرنیشنل اسنوکر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسجد اقبال کوارٹر فائنل میں ہار گئے۔



دبئی انٹرنیشنل اوپن اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے شام کے عمر ال کوجا کو بیسٹ آف نائن فریم پر مبنی کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ پاکستانی کیوسٹ نے چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے کامیابی حاصل کی۔



فائنل میں رسائی کے لئے محمد آصف کا مقابلہ ہانگ کانگ کے اینڈی لی سے ہوگا۔ اینڈی لی نے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو سخت مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.