9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:21
پنجاب انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری
جیو نیوز - لاہور…پنجاب انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان میں پہلے ویمن ٹچ بال کا بین الاقوامی ایونٹ کھیلا جا رہا ہے۔ مہمان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ اب اگلے ایونٹ کا انتظار کر رہی ہیں۔ ویمن ٹچ بال کے مقابلوں میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران اور افغانستان کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ٹچ بال پاکستان میں ایک نیا کھیل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین ٹچ بال کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے۔ اور ایسا ممکن ہوا ہے تاریخی پنجاب انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کی وجہ سے۔ افغان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کی وجہ سے انہیں نہ صرف اپنا کھیل بہتر بنانے کا موقع ملا ہے بلکہ دوستی کے رشتے بھی مضبوط کیئے ہیں۔