9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:21
راجر فیڈرر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - لندن…سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔لندن کے او ٹو ایرینا میں جاری ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سامنے تھے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کے ، دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور مقابلہ کیا ، لیکن فیڈرر نے عالمی نمبر 5 کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔فیڈرر کی جیت کااسکور چھ چار اور سات چھ رہا۔ دوسری جانب ارجنٹائن کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سربیا کے یانکو ٹپساروچ کو چھ صفر اور چھ چار سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو زندہ رکھا ہے۔