تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:49

چھ سےسات پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کا امکان

اے آر وائی - آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں چھ سے سات پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ سال اپریل مئی میں ہونے والے آئی پی ایل کے چھٹے سیزن میں چھ سے سات پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ آئی پی ایل کی اکیس نومبر کو ہونے والی میٹنگ میں کیا جائیگا۔



آئی پی ایل کے ذرائع کے مطابق پاکستان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کریگی کیونکہ ان کھلاڑیوں کو بھارت کے کئی شہروں میں میچز کھیلنا ہوں گے جس کی وجہ سے انہیں مکمل سکیورٹی دینا ضروری ہو گا۔ ذرائع کے مطابق دکن چارجز کی جگہ شامل کی جانیوالی نئی ٹیم نے پاکستانی آل راؤنڈر شاھد آفریدی سے رابطہ بھی کیا ہے۔ آئی پی ایل کے دو ھزار آٹھ میں ہونیوالے پہلے سیزن کے بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.