تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:59

سولہویں سندھ گیمز 30 نومبر سے حیدرآباد میں منعقد ہونگے

اے آر وائی - رواں سال کے اختتام سے قبل دوسری مرتبہ سندھ گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے،سولہویں سندھ گیمز تیس نومبر سے دو دسمبر تک حیدرآباد میں منعقد ہونگے۔ صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجود صوبائی حکومت کو اعزاز حاصل ہے کہ مسلسل پانچویں مرتبہ سندھ گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہمارا مقصد صوبے بھر میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔



صوبائی وزیر کھیل نے بتایا کہ دو ہزار چھیالیس مرد و خواتین کھلاڑیوں سمیت آفیشلز چوتیس کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جو پانچ ریجنز کی نمائندگی کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ حکومت سندھ نے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جو گزشتہ ایونٹ کے برعکس قلیل رقم ہے۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ کے مطابق سندھ گیمز کے بعد کراچی میں سات دسمبر سے سندھ اولمپکس اور پیرالمپکس کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.