تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:21

دبئی اسنوکرفائنل:محمد آصف کامقابلہ نیپون سے

اے آر وائی - پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف دبئی اوپن اسنوکر کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ آج ان کامقابلہ تھائی لینڈ کے نیپون سے ہوگا۔



دبئی انٹرنیشنل اوپن اسنوکر کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے ہانگ کانگ کے اینڈی لی کے خلاف پانچ صفر کے فریم اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ آصف نے اس سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا اور اپنے حریف کو سنبھلنے کا بالکل بھی موقع نہ دیا۔



اینڈی لی نے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو سخت مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی تھی۔فائنل مقابلہ بھی بیسٹ آف نائن ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.