10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:20
اینڈی مرے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - لندن…برطانیہ کے اینڈی مرے لندن میں ہونے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں اُن کا مقابلہ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ سے ہوگا۔ لندن میں جاری اے ٹی پی ٹور فائنلز کے کوارٹر فائنل میں برطانو ی کھلاڑی اینڈی مرے نے فرانس کے جو ولفرڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ یوایس اوپن اور اولمپک چیمپین کی جیت کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔