تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:19

ورلڈکپ پاک،بھارت سیمی فائنل فکس تھا،برطانوی صحافی

اے آر وائی - برطانوی صحافی نے اپنی کتاب میں الزام تراشی کرتے ہوئے کہاہے کہ ورلڈکپ دوہزار گیارہ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل فکس تھا۔



ایڈہوکنز نے اپنی کتاب’’بکی،گیمبلر،فکسر،اسپائی‘‘ میں الزام تراشی کی ہے کہ ورلڈکپ میں پاک،بھارت سیمی فائنل فکس تھا۔برٹش اخبار دی میل نے کتاب کے اقتباسات شائع کئے ہیں۔ایڈہوکنز کے مطابق میچ سے قبل بھارتی بکی پارتھیو نے ٹوئٹ پر میچ پر بتایاکہ بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 260رنز بنائے گا۔ جوابی اننگز میں پندرہ اوورز میں پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر سو رنز اسکورکریگااورایک سوپچاس رنز تک انکے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہونگے۔



پاکستان 20رنز سے ہارے گا۔ میچ میں بھارت نے261رنز اسکورکئے،ٹنڈولکرکے چارکیچز ڈراپ کئے گئے اور پاکستان انتیس رنز سے ہارگیا۔اس قسم کی الزام تراشی پہلے بھی کی جاتی رہی ہے لیکن کبھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا جبکہ آئی سی سی نے واضح طور پر اس الزام کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات کرانے سے انکارکر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.