تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:20

سری لنکا نے چوتھےون ڈے میں نیوزی لینڈ کو7 وکٹ سے ہرادیا

اے آر وائی - سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو با آسانی سات وکٹ سے شکست دے دی۔ جس کے ساتھ سری لنکا کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری مل گئی ہے۔



ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے ون ڈے بھی بارش سے متاثر رہا، جس کو پہلے بیالیس اور پھر بیتس اوور فی اننگز تک محدود کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو اکتیس رنز بنائے۔ برینڈن مک کلم تیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔



سری لنکا کی جانب سے جیون مینڈس نے تین اور نوان کولو سیکرا نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر حاصل کرکے نہ صرف میچ جیت لیا بلکہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ چندی مل تینتالیس اور کمارا سنگاکارا بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.