تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:21

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا 3 وکٹوں پر 111 رنز

جیو نیوز - برسبین…برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے ہیں۔کووان 49 اور مائیکل کلارک34 رنز پر نائٹ آؤٹ ہیں۔ایک موقع پر صرف 40 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے تاہم کووان اور کلارک نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 71 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو قدر مستحکم کردیا۔وارنر4، کوئینی9 جبکہ پونٹنگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ مورنے مورکیل نے 2 اور اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جیک کیلس اور ہاشم آملہ کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 450 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔برسبین میں جاری میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگز 2 وکٹ پر 255 رنز سے آگے بڑھائی، ہاشم آملہ اور جیک کیلس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں، کیلس 147 اور آملہ 104 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ جیمز پیٹن سن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن تھا، 40 رنز پر 3 کھلاڑی واپس پویلین جا چکے تھے، ایسے میں ایڈ کاون اور کپتان مائیکل کلارک نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 71 رنز کا اضافہ کیا، جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 3و کٹ کے نقصان پر 111 رنز بنالئے تھے، ایڈ کاون 49اور مائیکل کلارک 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کو میچ میں اب بھی 339 رنز کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.