11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:21
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ،راجر فیڈررآوٴٹ
جیو نیوز - لندن…اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگیا، دفاعی چیمپین راجر فیڈرر کو شکست دے کر یان مارٹن ڈیل پوٹرو لاسٹ فور میں پہنچ گئے۔لندن کے او ٹو ایرینا میں جاری ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں یان مارٹن ڈیل پوٹرو کا سامنا کررہے تھے سیمی فائنل میں پہلے ہی جگہ بنانے والے راجر فیڈررکا، ڈیل پوٹرو نے سابق عالمی نمبر ایک کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3 سیٹس میں کامیابی حاصل کی، اُن کی جیت کا اسکور سات چھ، چار چھ اور چھ تین رہا۔ دوسری جانب اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے سربیا کے یانکو ٹپساروچ کو چار چھ، چھ تین اور چھ ایک سے شکست دے دی۔ایونٹ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے جس میں راجر فیڈرر کا مقابلہ اینڈی مرے سے ہوگا، جبکہ نواک جوکووچ اور یان مارٹن ڈیل پوٹرو آمنے سامنے ہونگے۔