تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:3

سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی

جیو نیوز - ہمبن ٹوٹا…سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔ہمبن ٹوٹا میں کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے 32، 32 اوورز تک محدود کردیا گیا، نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو 132 رنز کا ہدف دیا، کیوی اننگز میں برینڈن مکلم کے 30رنز نمایاں تھے۔ جیون مینڈس نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں سری لنکا نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، دنیش چندی مل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کمار سنگاکارا نے ناقابل شکست 42 رنز بنائے، اس کامیابی کے بعد سری لنکا کو 5 میچ کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.