11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:30
برسبین ٹیسٹ:آملا،کیلس کی سنچریاں،آسٹریلیاکے3وکٹ پر111رنز
اے آر وائی - برسبین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہاشم آملا اور جیک کیلس کی سنچریز کی مدد سے چارسوپچاس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان آسٹریلیانے تین وکٹیں کھوکر ایک سو گیارہ رنز بنالئے۔
برسبین میں ٹیسٹ کا دوسرادن بارش کی نذر ہوا۔ تیسرے دن جنوبی افریقہ نے دوسوپچپن رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم چار سوپچاس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جیک کیلس ایک سو سینتالیس اور ہاشم آملا ایک سوچار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کیلس نے کیریئر کی چوالیس ویں سنچری بنائی۔
ہاشم آملا نے پانچ ہزار رنز مکمل کرلئے۔آسٹریلیا کے جیمز پیٹنسن نے تین، ہلفن ہاس، سڈلز اور لیون نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہون پر پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پرایک سوگیارہ رنز بنائے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر چار، روب کیونی نو اور رکی پونٹنگ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ ایڈ کووان اننچاس اور کپتان مائیکل کلارک چونتیس رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ فالو آن سے بچنے کیلئے آسٹریلیاکاپہلا ہدف دوسو اکیاون رنز ہے۔