تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:39

اے ٹی پی ورلڈ ٹوراعصام اپنا تیسرا میچ بھی ہارگئے

اے آر وائی - ٹینس سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل ڈبلز میں اعصام الحق اور جولین راجرز اپنا تیسرا میچ بھی ہارگئے۔سنگلز میں یوان ڈیل پوٹرو نے راجر فیڈرر کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔



لندن میں جاری اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں اسپین کے گرینولرز اور مارک لوپز نے اعصام،راجرز کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ دو اور چھ دو سے ہرایا۔اعصام الحق اختتامی ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں لیکن دومرتبہ شرکت میں وہ کوئی بھی میچ نہیں جیت سکے۔سنگلز ایونٹ میں ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو نے دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کوزیرکرکے فائنل فور میں جگہ بنالی۔



ڈیل پوٹرو نے سوئس اسٹار کو سات چھ، چار چھ اور چھ تین کے اسکور سے شکست دی۔ گروپ بی کے آخری میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے سربیا کے یانکو تپ سراوچ کے خلاف چار چھ،چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرلی۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ اینڈی مرے سے ہوگا۔ عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ ،ڈیل پوٹرو کا سامنا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.